Todays News

یوروکپ: رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا


شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

پورپئین چیمپئن شپ میں رونالڈو کی ٹیم پرتگال ہنگری کے خلاف میدان میں اتری، جہاں رونالڈو نے ہنگری کے خلاف دو گول داغے، جس کے بعد دو یورو کپ میں گیارہ گول والے پہلے فٹ بالر بن گئے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ فرانس کے پلاٹینی کے پاس تھا جنہوں نے یورو کپ میں نو گولز اسکور کئے تھے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے ہنگری کے خلاف میچ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کیا، رونالڈو یورو کپ کے پانچ ٹورنا منٹ میں شرکت کرنے والے دنیائے فٹ بال کے پہلے کھلاڑی بھی بنے۔

رونالڈو نے دوہزار چار کے یورو کپ میں پرتگال کی ٹیم کے لیے ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا گول بھی کیا تھا، تب سے اب تک وہ چار یورو کپ میں اکیس میچوں میں نو گولز داغ چکے تھے، ان کے علاوہ فرانس کے سابق کھلاڑی مائکل پلاتینی کے 9 گولز تھے، تاہم گذشتہ رات ہنگری کے خلاف میچ میں انہوں نے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اس کے علاوہ اگر پرتگال ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو رونالڈو ایک اور ریکارڈ حاصل کرلیں گے وہ دوسرا اور مسلسل دو بار یہ اعزاز جیتنے والے دوسرے کپتان ہوں گے۔

یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے صدی کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کررکھا ہے۔

Exit mobile version