ہری پور: بیکری مالک نےمزدور کوبھٹی میں جلاکر قتل کردیا
Abdul Rehman
خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور ميں بيکری مالک نے مزدور کو بھٹی میں جلا کر قتل کر دیا۔
پولیس نے بیکری کے مالک سفیر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرليا ہے جبکہ ملزم کی نشاندہی پر بھٹی سے جلی ہوئی لاش بھی برآمد کی گئی۔ ملزم سفیر کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
داڑی چوک کے علاقے میں ملزم نے لکڑياں راستے ميں رکھنے پر مزدور کو قتل کیا۔
واضح رہے کہ 42سالہ مقتول جاوید عرف کوچی کھلا بٹ ٹاؤن شپ میں کباڑ کا کام کرتا تھا اور اتوار 14 فروری کی شام سے لاپتہ تھا۔