خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور ميں بيکری مالک نے مزدور کو بھٹی میں جلا کر قتل کر دیا۔
پولیس نے بیکری کے مالک سفیر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرليا ہے جبکہ ملزم کی نشاندہی پر بھٹی سے جلی ہوئی لاش بھی برآمد کی گئی۔ ملزم سفیر کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
داڑی چوک کے علاقے میں ملزم نے لکڑياں راستے ميں رکھنے پر مزدور کو قتل کیا۔
واضح رہے کہ 42سالہ مقتول جاوید عرف کوچی کھلا بٹ ٹاؤن شپ میں کباڑ کا کام کرتا تھا اور اتوار 14 فروری کی شام سے لاپتہ تھا۔