‘ہروب’ والے اب واپس سعودی عرب آسکتے ہیں؟

0


ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ(جوازات) نے ہروب سے متعلق وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات سے ایک شہری نے سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر ہروب والوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ واپس آ سکتے ہیں، کیا یہ درست ہے؟۔

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ قانون کے تحت جس شخص کا ہروب فائل ہوتا ہے، اس کی فائل جوازات اور لیبر آفس میں 15 دن بعد سیز کر دی جاتی ہے، ہروب 15 دن کے اندر باآسانی کینسل کروایا جا سکتا ہے، بعدازاں سسٹم میں فائل سیز ہونے کے بعد ہروب کو کینسل کرانے کی کارروائی لمبی ہوتی ہے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ ہروب پر مملکت سے نکالے گئے غیرملکیوں کی واپسی سے متعلق کوئی اطلاع سرکار کی طرف سے نہیں ملی۔

خیال رہے کہ ماضی میں جب حکومتی سطح پر ہروب اور ایکسپائر اقامہ کے علاوہ غیر قانونی تارکین کو مملکت سے نکل جانے کی خصوصی مہلت دی گئی تھی، مہلت کے دوران سعودی عرب سے چلے جانے پر واپسی کا راستہ موجود رہتا تھا۔

تاہم سعودی عرب میں نئے قوانین کے مطابق اب ملک سے ڈی رپورٹ کیے گئے غیرملکی کبھی واپس نہیں لوٹ سکتے، انہیں صرف حج وعمرے کی اجازت ہوتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here