ہرجانہ کیس، خواجہ آصف کو وزیراعظم عمران خان کے بیان پر جرح کا حق مل گیا

0


اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہرجانہ کیس میں خواجہ آصف کو وزیراعظم عمران خان کے بیان پر جرح کا حق دے دیا، سیشن عدالت نے عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کا حق جرح ختم کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف ہرجانے کیس میں سیشن عدالت کے آرڈر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خواجہ آصف کی درخواست منظور کرتے ہوئے خواجہ آصف کو عمران خان کے بیان پر جرح کا حق دے دیا

خیال رہے سیشن عدالت نے عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کا حق جرح ختم کر دیا تھا ، جس کے بعد خواجہ آصف نے سیشن عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

یاد رہے 17 دسمبر کو خواجہ آصف کے شوکت خانم اسپتال پر الزامات کے خلاف ہرجانے کے کیس میں وزیراعظم عمران خان نے ای کورٹ کےذریعے عدالتی کارروائی میں شرکت کی تھی۔

سماعت میں وزیراعظم نے بیان حلفی جمع کروایا تھا ، جس میں الزامات کوجھوٹا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 1991سے 2009تک عمران خان شوکت خانم کے بڑے ڈونر رہے۔

بیان حلفی میں کہا گیا تھا کہ شوکت خانم ٹرسٹ کی سرمایہ کاری سے متعلق فیصلہ سازی ایکسپرٹ کمیٹی کرتی تھی، وزیر اعظم عمران خان کی کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں تھی اور جن اسکیموں پر الزامات لگائےگئےوہ بغیرنقصان ٹرسٹ نےواپس وصول کیں۔

بیان حلفی کے مطابق خواجہ آصف نے ٹی وی پروگرام اور پریس کانفرس میں جھوٹےالزامات لگائے اور عوام کے شوکت خانم ٹرسٹ پر اعتماد کو ٹھیس پہنچانےکی کوشش کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here