گیس پریشر نہ ہونے پر شہری کا کمپنی پر لاکھوں روپے ہرجانے کا دعویٰ
Abdul Rehman
کراچی : گیس کا پریشر نہ آنے پر شہری نے سوئی سدرن گیس کمپنی پر 30 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔
ملک بھر میں گیس و بجلی کمپنیوں کی جانب سے شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کےلیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے، کراچی کے شہری نے شکایت کے ازالے کےلیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
عدالت نے شہری کامران اقبال کی سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف شکایت پر سماعت کرتے ہوئے وکیل ایس ایس جی سی سے تحریری جواب طلب کرلیا۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ گیس لائن میں پریشن بلکل نہیں آرہا، شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہ ہوسکا۔
شہری کامران اقبال کی جانب سے 30 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف کارروائی کی گزارش کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کی جانب سے وکیل نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کرا دیا ہے، درخواست پر سماعت چار مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔