Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

گندم کی قیمت بڑھانے کے فیصلے کو سندھ حکومت نے کسان دشمنی قرار دے دیا


کراچی: سندھ حکومت نے پنجاب میں گندم کی فی من قیمت1800روپے کرنے کا فیصلہ کسان دشمن قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا یہ فیصلہ کاشتکاروں کے ساتھ مذاق ہے، حکومت پنجاب کے فیصلے سے آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی، پنجاب سب سے زیادہ گندم پیدا کرنے والا صوبہ ہے، پنجاب نے گندم کی قیمت 2ہزارفی من مقرر نہ کی تو ملک گندم بحران کا شکار ہوجائے گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ پہلے ہی گندم کی فی من قیمت2ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کرچکا ہے، دونوں زیادہ گندم اگانے والے صوبوں میں 200روپے کافرق بہت زیادہ ہے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ فیصلہ گندم کی قیمت میں عدم توازن پیدا کرے گا، کاشتکاروں اور حکومتوں کو سرکاری خریداری میں کئی مسائل کاسامنا ہو گا، وفاق اور پنجاب کے فیصلے سندھ حکومت کے لیےمسائل پیدا کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گندم کی امدادی قیمت ملک میں ہمیشہ یکساں رکھی جاتی ہے، سندھ کو بھی مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ قیمت کم رکھے، بزدار صاحب کسی اور کی نہیں تو اپنی ہی اسمبلی کی سن لو۔

Exit mobile version