کیوی اسپنر اعجاز پٹیل نے عالمی ریکارڈ برابر کردیا

0


نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل نے بھارت کے خلاف ممبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز دس وکٹیں حاصل کرکے عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی، کیوی اسپنر اعجاز پٹیل نے میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں۔

اعجاز پٹیل ایک اننگز میں دس وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے بولر بن گئے۔

پٹیل ممبئی ٹیسٹ میں بھارت کے دس کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے، اس سے قبل انگلینڈ کے جم لیکر اور بھارت کے انیل کمبلے نے اننگز میں دس وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی اسپنر انیل کمبلے نے پاکستان کے خلاف ایک اننگز میں دس وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ممبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 69 رنز بنالیے، بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ کیوی ٹیم پہلی اننگز میں 62 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف 332 رنز کی برتری حاصل کرلی، میانک اگروال 38 اور چتیشور بجارا 29 رنز کے ساتھ تیسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here