Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کیمرون: فٹ بال میچ کے دوران دل خراش حادثہ، (بچے ویڈیو نہ دیکھیں)
Abdul Rehman
یاؤندے: وسطی افریقا کے ملک کیمرون میں فٹ بال میچ کے دوران پیش آئے واقعے شائقین کو گہرے دکھ میں مبتلا کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیمرون کے دارالحکومت کے فٹ بال اسٹیڈیم (اولمبے) میں بھگدڑ مچنے سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین، چار مرد اور ایک بچہ شامل بھی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے ہجوم نے ایک ساتھ انٹری لینے کے کوشش کی تو اس دوران بھگڈر مچ گئی اور کئی افراد اپنا توازن نہ سنبھال سکے اور پیروں تلے کچلے گئے۔
کیمرون کی وزارت صحت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افسوسناک سانحے میں 38 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ اولمبے اسٹیڈیم میں 60 ہزار لوگوں کی گنجائش ہے لیکن کورونا کے ضوابط کی وجہ سے اس کی گنجائش 80 فیصد یعنی 48 ہزار کردی گئی تھی۔
افریقی فٹ بال کی گورننگ باڈی، کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال (سی اے ایف) کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے سے آگاہ ہے۔
ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا، ”سی اے ایف اس وقت صورت حال کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس بارے میں مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ آخر ہوا کیا؟ ہم کیمرون حکومت اور مقامی تنظیمی کمیٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔”
یاد رہے کہ کیمرون 50 برسوں میں پہلی بار افریقا کپ آف نیشنز فٹ بال مقابلے کی میزبانی کر رہا ہے، سن 2019 میں بھی اسے ہی میزبانی کرنی تھی تاہم انفراسٹرکچر کے خدشات کی وجہ سے ملک کو اس کی میزبانی کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔