“کھانےکو روٹی نہیں، پہننےکو کپڑا نہیں،سرپرچھت نہیں، عمران خان کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں”

0


کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ایک بار پھر وفاقی حکومت پر برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں ایک بار پھر وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ پرویزمشرف کےدور میں پچاس فیصد عوام غربت کا شکار تھے، آج عمران خان نے پھر حالات کو اسی نہج پرپہنچا دیا ہے، ان حالات سے پی پی پی نے ملک کو نکالا تھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کھانےکو روٹی نہیں، پہننےکو کپڑا نہیں،سرپرچھت نہیں، عمران خان کہتےہیں کہ گھبرانا نہیں، عمران خان کی نااہلی سےگھرگھرمعاشی تباہی کی داستان رقم ہورہی ہے۔

اپنے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ گندم دستیاب مگر آٹا مہنگا، گنا موجود مگر چینی کی قیمتیں قابو سے باہر ہیں، یہ عمران خان کی مافیاک ی سرپرستی کےنتائج نہیں تو اور کیا ہیں؟

بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کو بجٹ میں تنخواہ دار سمیت عام آدمی کے ریلیف کی فکر نہیں، انکا ٹارگٹ صرف جی ڈی پی کےغلط ہندسےکو درست ثابت کرنا ہے،عمران کی فوٹو شاپ جی ڈی پی اضافے نےبرسرِروزگار کوبیروزگار کردیا، حقیقت یہ ہے کہ ہرپانچواں فرد یا تو نوکری سے محروم ہوا یا اسکی آمدنی میں کمی ہوئی۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ ملکی ڈوبتی معیشت کو بچانا ہےتو عمران خان حکومت سےنجات حاصل کرناہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here