کراچی: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے ایسا کام کرتا چاہتا ہوں کہ جس سے مجھے لوگ یاد رکھیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ بائیس گز سے شروع ہوتی ہے اور اسی بائیس گز کو دیکھ کر کھلاڑیوں کی سلیکشن کی جاتی ہے، ہم کرکٹ پر توجہ دیں گے تو لوگ ہم پر توجہ دیں گے۔
رمیز راجہ نے بتایا کہ بہت سارے پراجیکٹس ابھی پائپ لائن میں ہیں،کافی پروجیکٹس مستقبل میں ہونے ہیں،انفراسٹرکچر اور پچز پر کام ہورہا ہے، بہت جلد پاکستان جونیئر لیگ شروع کرنے جارہے ہیں، جس کے لئے ملک بھر سے نوجوانوں کو اکھٹا کیا جارہا ہے۔
رمیز راجا کا کہنا تھا کہ پاکستان جونیئر لیگ کیلئے شاہد آفریدی، شعیب ملک، ڈیرن سیمی آئیکون پلیئر ہوں گے، جبکہ سابق کپتان جاوید میانداد کو بھی جونیئر لیگ میں شامل کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ جونیئر لیگ میں ناں صرف ایک اچھا کرکٹر ملےگا بلکہ ہماری کوشش ہے کہ کرکٹ اسٹار بنانے کے ساتھ لوگوں کی زندگیاں بدل دیں۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ یہ ہمارے لیے کرکٹ کا بمپر سیزن ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں، گزشتہ تیس سال میں اتنا مصروف اور سخت سیزن نہیں آیا جیتنا اس بار آیا ہے، ایشیا کپ، ورلڈ کپ بھی اسی سیزن میں شامل ہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستان کیلئے مارکیٹ میں جگہ بنی اور یہ مصروف شیڈول ممکن ہوا۔
انکا کہنا تھا کہ کرکٹ کے فینز اب پاکستان ٹیم کو اون کررہے ہیں، موجودہ کرکٹ ٹیم نے کرکٹ فینز میں جذبہ جگایا ہے، ہماری ٹیم اب اگر ہارتی ہے تو لڑ کر ہارتی ہے اور ہم بھی اپنی ٹیم سے ایسی کرکٹ کی امید کرتے تھے، یہ گیم کرکٹرز کی وجہ سے ہے، ہمیں کرکٹرز کو عزت دینی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار پی ایس ایل کامکمل نعقاد ہوا جس کے نتیجے میں ہر ایک فرنچائز نے85کروڑ روپے جنریٹ کئے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ کپتان کو اختیار دینے کے اچھے نتائج مل رہے ہیں، بس یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ میری چیئرمین شپ پر مزید کتنے سوالات اٹھیں گے ؟