کورونا کے باوجود قومی ایئرلائن کی کارکردگی بہتر، آپریٹنگ خسارہ صرف68 کروڑ رہ گیا

0


کراچی : اقتصادی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی ایئرلائن کی کارکردگی کورونا کے باوجود مجموعی طور پر بہتررہی اور آپریٹنگ خسارہ 7 ارب روپے سے کم ہوکر صرف68 کروڑ رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی سروے رپورٹ میں پی آئی اےکی کارکردگی سامنےآگئی ، سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی ایئرلائن کی کارکردگی کوروناکےباوجودمجموعی طورپربہتررہی ، سال 2020-21 میں پی آئی اےکی مجموعی آمدن 97ارب8کروڑرہی اور آپریٹنگ خسارہ 7 ارب روپے سے کم ہوکر صرف68 کروڑ رہ گیا۔

اقتصادی سروے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے باعث تمام ایئرلائنزکی طرح پی آئی اے کا بھی فضائی آپریشن متاثرہوا ، کورونا کی ابتداسےلیکر بڑےپیمانےپر فلائٹس آپریشن معطل رہا۔

رپورٹ کے مطابق بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کےلئےخصوصی پروازیں چلائی گئیں، 2020 میں جہازوں کی تعدادمیں کمی ہوئی لیکن روٹس میں اضافہ ہوا۔

سروے میں بتایا گیا کہ پی آئی اےکاسیٹ فیکٹر رواں سال81 فیصد سے کم ہوکر 74 فیصد رہا، قومی ایئرلائن میں انتظامی امورکےساتھ ڈسپلن کو بھی کافی بہتر کیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے آپریٹنگ لاگت میں کٹوتی کے علاوہ آپریٹنگ لاگت میں بھی کمی لانے کے لئے رضاکارانہ علیحدگی رضاکارانہ اسکیم متعارف کرائی ، جس کے نتیجے میں 770 ملین روپے کی بچت ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here