کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ، کراچی کے شہریوں کیلئے پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری

0


کراچی : محکمہ داخلہ نے شہریوں کیلئے پابندیوں کے نئے حکم نامے میں کہا ہے کہ کورونا ایس اوپیز کےتحت 9سے 16مئی تک نئی پابندیاں عائد رہیں گی جبکہ عید بازار، چاند رات پر لگائے جانے والے تمام بازار بند ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے شہریوں کیلئے پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ کورونا ایس اوپیز کےتحت 9سے 16مئی تک نئی پابندیاں عائد رہیں گی اور تمام سیاحتی تفریحی مقامات عید تعطیلات میں بند رہیں گے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ 9تا 16مئی شہریوں کی نقل وحرکت محدود اور اندرون شہر ،انٹر سٹی سمیت بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ19مئی تک بند رہے گی جبکہ شہریوں کے لئے ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زیادہ رش والے علاقوں میں جانے سے گریز کیا جائے، سندھ میں کاروبار،مارکیٹس،شاپنگ پلازہ9تا16مئی بند رہیں گے تاہم بنیادی اشیائے ضروریہ کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ جانوروں کی خرید وفروخت کی دکانیں ویٹرنری اسٹورز پرپابندی کااطلاق نہیں ہوگا جبکہ ریسٹورنٹس صبح 5سےشام 7بجے تک کھلےرکھےجاسکیں گے اور ریسٹورنٹس ہوٹلز صرف ہوم ڈیلیوری اورٹیک اوےسروس کرسکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عید بازار، چاند رات پر لگائے جانے والے تمام بازار بند ہوں گے اور بیکری،کریانہ،دوددھ،گوشت سبزی کی دکانیں شام 7بجے تک کھولی جاسکتی ہیں جبکہ نجی گاڑیوں،ٹیکسی ،کیب میں نصف نشستیں خالی رکھنا ہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here