لاہور: کوروناویکسی نیشن کا دوسرا مرحلہ عبور کرنے کے لیے پنجاب میں مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کوروناویکسی نیشن مراکز قائم کیے جائیں گے، سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے احکامات جا ری کر دیے۔
ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے104مقامات کی نشاندہی کر لی گئی
خیال رہے کہ پنجاب میں 60سال سے زائد کے افراد کی ویکسی نیشن 10مارچ سے شروع ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں 7لاکھ معمر افراد کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔
ادھر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں کورونا ویکسین کے فیز تھری ٹرائل کا آغاز ہوگیا۔
پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ ڈریپ سے منظوری کے بعد ٹرائل شروع کررہے ہیں، رمضان سے قبل ٹرائل رضاکاروں کی رجسٹریشن مکمل کرنا چاہتے ہیں۔