Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ریاض : کرونا ویکسینیشن کے بعد پیناڈول لی جاسکتی ہے، ویکسین کے کوئی منفی اثرات نہیں پڑتے، سعودی وزارت صحت نے وضاحت جاری کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے سرکاری سوشل میڈیا اکاوٗنٹ پر سوال کیا گیا تھا کہ کیا ویکسینیشن کے بعد پیناڈول کھانے سے ویکسین کی تاثیر کم ہوتی ہے یا نہیں؟
سعودی وزارت صحت نے کہا کہ ویکسینیشن کے بعد پیناڈول کھا سکتے ہیں، اس کے استعمال سے ویکسین کا اثر ختم نہیں ہوتا۔ ابھی تک ایسی کوئی تحقیق سامنے نہیں آئی جس میں یہ بتایا جائے کہ پیناڈول کھانے سے تاثیر ختم ہوجاتی ہے۔
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین کے بعد حفاظتی تدابیر کی ضرورت ہے اور نہ ہی کرونا ویکسینیشن کے دو ہفتے گزرنے کے بعد آئسولیشن میں جانے کی ضرورت ہے۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ سینے کے امراض میں مبتلا وہ افراد جو کورٹیزون جیسے مواد پر مشتمل سپرے لیتے ہوں وہ پہلی فرصت میں کورونا ویکسین کے لیے اندراج کرائیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ’جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ اسپرے لینے والوں کے لیے کورونا ویکسین ٹھیک نہیں وہ غلطی پر ہیں۔ انہیں پہلی فرصت میں ویکسین لینی چاہئے۔
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے نئے کورونا وائرس کی برطانوی کمپنی اسٹرازینکا کی ویکسین استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ یہ ویکسین درآمد کرنے کا فیصلہ سائنسی جائزوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔