Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کورونا وبا سے متاثر ہونے والے سیکٹرز کیلئے خصوصی پیکج
Abdul Rehman
اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے دوران جن سیکٹرز نے تکلیف برداشت کی ان کے لیے پیکج کی تجویز وزیر خزانہ نے منظور کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادچیمبرزآف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وزارت صنعت کے حکام اس پیکج پرکام کررہے ہیں، قانون کرایہ ایکٹ اپوزیشن کے باعث سینیٹ میں رکا ہوا ہے، کرایہ ایکٹ اسلام آباد کے تاجروں کی دیرینہ خواہش ہے، آئندہ مالی سال کیلئے 4.8فیصدجی ڈی ہی گروتھ کی منظوری دے دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی آئندہ سال کے لیے دیگر اہداف کا جائزہ لے رہی ہے، ن لیگ کےآخری سال سے زائدہماری جی ڈی ہی گروتھ ہو گی، کوروناوائرس کی پہلی لہر کے دوران بہت زیادہ تنقید ہوئی۔
وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پر اپوزیشن نے تنقید کی، کہا گیا پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر70ہزار سے زائداموات ہو سکتی ہیں، گزشتہ سال عید کے لیے 2 ہفتوں کیلئے کاروبار کھولے گئے، جب گزشتہ سال 2ہفتے کیلئے کاروبار کھولے گئے تو اسپتال بھرگئے، بھارت میں کبھی معیشت اتنی نہیں گری جتنا کورونا کے دوران گری۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہتری کیلئے اچھی نیت سے فیصلے کررہے ہیں، جی ڈی پی گروتھ پرایک طوفان برپا ہوا ہے، واویلا مچایاجارہا کہ عالمی اداروں نے کم گروتھ کا اندازہ لگایا، ہم نہیں چاہتے کہ کاروباروں کو بند کیا جائے یا لاک ڈاؤن ہو، اسلام آباد کی 21فیصدآبادی ویکسی نیشن کرواچکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ این سی اوسی ٹیم چیمبرز اور تاجربرادری کےساتھ میٹنگ کرےگی، عید پرامیدکرتاہوں مارکیٹس بندنہ ہوں، ویکسین وافرمقدارمیں ہےاورویکسی نیشن سینٹرقائم کیےجاچکے ہیں۔