Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

کورونا وبا: سعودی عرب میں کاروبار کرنے والوں کیلئے اچھی خبر


ریاض: سعودی حکومت نے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی کورونا وبا کے دوران ان کو سپورٹ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے کہا کہ وبائی صورت حال میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کاروباری افراد کی مدد کرنا چاہتے ہیں، یہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے کاروباری افراد کی مدد کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

ڈاکٹر ماجد القصبی نے بتایا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے تجارتی اداروں کی جنرل اتھارٹی، قومی مسابقتی مرکز اور سعودی بزنس سینٹر اس شعبے کی مدد کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

دریں اثنا سعودی وزیر مواصلات انجینیئر عبداللہ السواحہ کا کہنا تھا کہ ای کامرس کاروباری اداروں نے کورونا کی عالمی وبا کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ بالا خیالات کا اظہار سعودی وزرا نے ایک چوئل اجلاس میں کیا جس میں 260 سے زیادہ کاروباری افراد نے شرکت کی۔ اجلاس میں لائسنسنگ، ہوسٹنگ اور تکنیکی بنیادی ڈھانچے سے متعلق شعبے میں جاری چیلنجوں سے نمٹنے پر غور کیا گیا اور مستقبل کے لائحہ پر بھی گفتگو ہوئی۔

Exit mobile version