Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
اسلام آباد: وفاقی اسپتالوں میں کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے ہیلتھ ورکرز کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال انتظامیہ نے ہیلتھ ورکرز کو ویکسی نیشن کی ہدایات جاری کر دیں، وفاقی اسپتالوں میں موجود صحت کا عملہ ویکسین لگوانے سے انکار کرے گا ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
پمز اسپتال انتظامیہ نے رجسٹرہیلتھ ورکرز کو فوری ویکسی نیشن کی ہدایت جاری کردی۔
اس حوالے سے پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے ہیلتھ ورکرز کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ خیال رہے وزارت صحت نے وفاق میں کورونا ویکسی نیشن سے متعلق عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
وزارت صحت نے وفاقی اسپتالوں کو کورونا ویکسی نیشن کی سخت ہدایات جاری کی تھیں۔
اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔