کم لاگت گھر؛ حکومت نے زبردست خوشخبری سنا دی

0


پنجاب حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کم لاگت گھروں کی تعمیر ‏کے منصوبے میں گھر کا سائز 3 مرلے سے بڑھا کر ساڑھے 3 مرلےکر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت ویڈیولنک اجلاس ہوا جس ‏میں کم لاگت گھروں کی تعمیرکےمنصوبے پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ایفورڈایبل ہاؤسنگ اسکیم کیلئے133مقامات کی ‏نشاندہی کرلی ہے پہلےمرحلے میں 54 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے، 32 مقامات پر ترجیحی ‏بنیادوں پر کام شروع کیاجائےگا۔

عثمان بزدار نے بتایا کہ وزیراعظم جلد رائیونڈ میں بیک وقت10مقامات پر منصوبےکا آغاز کریں ‏گے، حکومت نے 3 ارب اس پروگرام کے ڈویلپمنٹ کیلئے فراہم کردیئےہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گھر کا سائز 3 مرلے سے بڑھا کر ساڑھے 3 مرلےکر دیا گیا ہے 14 لاکھ 30 ہزار ‏روپے میں گھر دیا جائےگا، درخواست گزار ایک لاکھ43ہزار دے گا جب کہ باقی رقم بینک آف ‏پنجاب فراہم کرے گا، گھر کی ماہانہ قسط تقریباً 10ہزار روپے ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک سال میں گھر تعمیر کر کےقرعہ اندازی میں کامیاب درخواست گزار کو دیں ‏گے، سرگودھامیں اس منصوبےکاافتتاح ہوچکا ہےاور کام جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here