Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کس وزارت کو کتنے فنڈز ملے؟ وزارت منصوبہ بندی نے تفصیلات جاری کردیں
Abdul Rehman
اسلام آباد : وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت حکومت نے پی ایس ڈی پی کی مد میں 479 ارب 23 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے ترقیاتی فنڈ کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے 310 ارب روپے سے زائد کے فنڈ جاری کیے گئے جبکہ نیشنل ہائی اتھارٹی کےلیے 98 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری ہوئی۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ این ڈی ڈی سی اور پیپکو کےلیے 39 ارب 84 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری ہوئی جبکہ پی ایس ڈی پی کی مد میں 479 ارب 23 کروڑ روپے جاری ہوئے۔
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جی بی اور آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے 29 ارب 30 کروڑ جبکہ کابینہ ڈویژن کی ترقیاتی منصوبوں کےلیے 24 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔
وزارت آبی وسائل کےلیے 63 ارب 97 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری ہوئی جبکہ وزارت خزانہ کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے 52 ارب 51 کروڑ روپے اور وزارت صحت کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے 10 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری ہوئے۔
وزارت ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے 18 ارب 80 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے جبکہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کےلیے 22 ارب روپے 48 کروڑ سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔
دستاویزات کے مطابق ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے چھ ارب چھالیس کروڑ روپے کی رقم جاری ہوئی جبکہ ایرا کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے 1 ارب 20 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔