Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

کراچی : گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا، دو بچوں سمیت 4 افراد جھلس گئے


کراچی : شہر قائد میں گھر میں گیس لیکیج سے دھماکے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 4 افراد جھلس گئے، دھماکے سے گھر کے مختلف حصوں کو بھی نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میٹروول سائٹ ایریا میں واقع گھرمیں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 4 افراد جھلس گئے۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ، زخمیوں کاتعلق ایک ہی خاندان سےہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گیس لیکج دھماکامومن آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا ، دھماکے سے گھر کی ایک دیوار بھی گر گئی ہے جبکہ گھر کے مختلف حصوں کو دھماکے کی وجہ سے نقصان پہنچا۔

حکام کے مطابق دھماکے سے میاں بیوی اور بچوں کو نقصان پہنچا۔

گذشتہ سال نومبر میں کراچی کے علاقے لیاری میں گھر میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق خاتون اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Exit mobile version