کراچی: کے ایم سی انکروچمنٹ ٹیم پر شرپسندوں کا حملہ، 2 اہلکار زخمی
Abdul Rehman
کراچی: کے ایم سی کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملہ ہوا ہے، حملے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی جبکہ مشینری کو جلادیا گیا ہے۔
شہر قائد میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیم سرکاری زمینوں پر قابض لینڈ مافیا کے خلاف آئے روز کارروائی کرتی ہے، کارروائی کے دوران ٹیم کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایسا ہی ناخوشگوار واقعے کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں پیش آیا،جہاں کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔
سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے واقعے سے متعلق بتایا کہ کے ایم سی کے محکمہ باغات کا عملہ شجر کاری مہم کے سلسلے میں پرانی سبزی منڈی پر فٹ پاتھ، گرین بیلٹ پر آپریشن میں مصروف تھا کہ اسی دوران شرپسند افراد نے ٹیم کو زودکوب کیا اور آپریشن روکنے کا کہا۔
ٹیم کی جانب سے آپریشن جاری رکھنے پر شرپسند افراد نے کے ایم سی کے لفٹر اور موٹرسائیکلوں کو جلا ڈالا، تاہم علاقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کوکنٹرول کیا، پولیس کے آنے پر شر پسند عناصر فرار ہوگئے۔