کراچی: کورنگی میں کیمیکل بنانے والی کمپنی میں آگ لگ گئی

0


کراچی: شہر قائد کے صنعتی علاقے کورنگی میں کیمیکل بنانے والی کمپنی میں آگ لگ گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمیکل بنانے والی کمپنی میں آگ لگ گئی ہے، واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں جائے حادثے پر پہنچی اور امدادی کاموں کا آغاز کیا۔

رپورٹ کے مطابق آگ کی شدت بہت زیادہ ہے، جس کے باعث مزید فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ فیکٹری میں کام کرنے والے افراد کو ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت باہر نکال لیا ہے۔

ادھر آگ کی شدت کے پیش نظر ایم ڈی واٹر بورڈ نے فیوچر لانڈھی ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور پانی سے بھرے ٹینکر حادثے کےمقام کی جانب روانہ کردئیےہیں۔

دوسری جانب فائربریگیڈ حکام نے آگ تیسرے درجےکی قرار دے دیا ہے، حکام نے میڈیا کو بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے اس وقت فائربریگیڈ کی 14گاڑیاں مصروف عمل ہیں، ضرورت پڑی تو دوسرےاداروں سے مدد طلب کریں گے۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت آگ کو دیگر فیکٹریوں تک پھیلنے سے روک رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here