کراچی ٹیسٹ کی جوئے کی ویب سائٹ پر لائیو سٹریمنگ کا انکشاف اہم معاملے پر پی سی بی کا ردعمل بھی آگیا

0


لاہور  پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری کراچی ٹیسٹ بیٹنگ ویب سائٹ سکائی 247.com پر براہ راست نشر کیا گیا ہے۔ سکائی 247.net جو دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے سپانسرز میں سے ایک ہے، بھی اسی کمپنیکا حصہ ہے جو سکائی247.com کی مالک ہے۔ اگرچہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا معاہدہ سکائی 247.net کے ساتھ ہے لیکن یہ ویب سائٹ صارف کو ایک ہی کمپنی کی بیٹنگ ویب سائٹ دیکھنے کا اختیار فراہم کرتی ہے۔پہلے دن کے کھیل کے دوران منگل کو میچ پر براہ راست جوا لگایا گیا اور پی سی بی

کا لوگو ویڈیو کے بائیں جانب بھی نظر آرہا تھا۔ جب اس معاملے پر پی سی بی سے رجوع کیا گیا تو ان کے ترجمان ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا کہ پاکستان کا آئین جوئے اور شراب سے متعلقہ کمپنیوں کو کرکٹ میچز کی سرپرستی کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ثقافتی اور مذہبی اقدار کا احترام کرنے کے لئے پی سی بی کے تجارتی معاہدوں میں ہمیشہ یہ شق شامل کی جاتی ہے۔پی سی بی دوسرے دن کے کھیل کے دوران ویب سائٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرنے یا نہ کرنے کے لیے نگرانی کرے گا جس کو پاکستان میں ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے بغیر دیکھا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ سکائی 247.net ایک نیوز ویب سائٹ ہے،اسے ایک پرتگالی کمپنی چلاتی ہے جو ابوظہبی ٹی 10 لیگ اور آئرلینڈ بمقابلہ متحدہ عرب امارات کی سیریز کی بھی سپانسر ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے سیزن میں پی ایس ایل 5 کے میچز بھی ایک جوئے کی ویب سائٹ پر دکھائے گئے تھے۔ بعد ازاں پی سی بی کی جانب سے اپنے ایک پارٹنر کی معافی قبول کیے جانے کے بعد یہ معاملہ حل ہوگیا تھا لیکن پی سی بی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر کمپنی سے معاہدہ ختم کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here