Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی : شہر میں آج بھی گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت چالیس ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے تاہم چار اپریل سے موسم میں بہتری کی امید ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے ، ہیٹ ویو کے چوتھے روز بھی سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، آج بھی زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری جبکہ گرم ہوا 14 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہے اور ہوامیں نمی کا تناسب اس وقت 12 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تین اپریل تک گرمی کا راج رہے گا اور چاراپریل سے موسم میں بہتری کی امید ہے۔
محکمہ موسمیات نے دادو میں 45 ، بینظیرآباد اور لاڑکانہ میں 47 ، حیدرآباد میں پارہ 41 تک جانے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بلوچستان اورپنجاب کے مختلف اضلاع بھی گرمی کے زیراثررہیں گے اور اس دوران گرد آلودہوائیں چلنےکا امکان ہے۔
دوسری جانب کراچی سمیت سندھ میں ہیٹ ویو کے خدشات کے پیش نظر سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مراسلہ جاری کردیا ہے، مراسلہ کراچی کے ڈپٹی کمشنرز ،چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو جاری کیا گیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت سندھ میں ہیٹ ویو کےخدشات کی پیشگوئی ہے، ہیٹ ویو کا یہ سلسلہ 3 اپریل تک رہے گا ، ہیٹ ویو کےخدشات کےپیش نظر اور کورونا صورتحال کوسامنے رکھتے ہوئے ضروری احتیاطی اقدامات کئے جائیں۔