کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں آنے والے دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کا موسم مزید سرد ہوگیا، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گہا ہے کہ شہرمیں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں تاہم آنےوالے دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت12ڈگری سینٹی گریڈ یکارڈ کیا گیا ، ہوا 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 89فیصد ہے۔
کراچی:آج دن میں مطلع صاف رہےگا، دن میں درجہ حرارت22سے 24ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب جڑواں شہروں میں وقفےوقفےسےبارش کاسلسلہ جاری ہے ، جس کے بعد واسا کی جانب سے تاحال رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ، 3شفٹوں میں عملے اور افسران کی ڈیوٹیاں دی جارہی ہے۔
واسا کی ہیوی مشینری مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے آپریشن میں مصروف ہے۔