Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

کراچی میں‌ پانی کی قلت، اہم وجہ سامنے آگئی


کراچی: صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں گیلن پانی چوری کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی ہدایت پرواٹر بورڈ کے انسداد پانی چوری سیل نے ضلع شرقی (ڈسٹرکٹ ایسٹ) کے علاقے احسن آباد میں کارروائی کی۔

واٹر بورڈ کی ٹیم نے کارروائی کے دوران 72 انچ اور 48 انچ پانی کے غیر قانونی کنکشن پکڑے، جن کی مدد سے روزانہ لاکھوں گیلن پانی چوری کیا جارہا ہے۔


انسداد پانی چوری سیل کے انچارج ارشد صدیقی کا کہنا تھا کہ ’پانی مافیا مین لائنوں سے پانی چوری کرکے صنعتی ایریا اور دیگر علاقوں کو فروخت کر رہی تھی، یہ پانی چوری کرکے زیر زمین نیٹ ورک کے ذریعے انڈسٹریل ایریاز کو سپلائی کیا جاتا تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’چوری شدہ پانی بڑے ٹینکس میں جمع کرکے ہیوی مشینری کے ذریعے زیر زمین لائنوں سے احسن آباد انڈسٹریل ایریا کو سپلائی کیا جاتا تھا‘۔


ارشد صدیقی نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ہیوی مشینری، پانی کی موٹریں اور ہیوی پمپ ضبط کیے گئے ہیں۔

Exit mobile version