Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

کراچی: موبائل فون چھیننےکے دوران مزاحمت ، نوجوان قتل


کراچی: اسٹریٹ کرمنلز بے لگام، شہر قائد میں موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر دو بہنوں کے اکلوتے بھائی کو قتل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ لانڈھی کی بابر مارکیٹ کے قریب پیش آیا، علاقہ مکینوں کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا کاشان نجی کمپنی میں بطور گرافک ڈیزائنر ملازمت کرتا تھا۔

گذشتہ شب علاقے میں بجلی نہیں تھی اور کاشان گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، کاشان نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کاشان کی موت واقع ہوگئی۔

اہل محلہ کے مطابق مقتول کاشان دو بہنوں کے اکلوتا بھائی تھا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول کاشان کو سینے میں ایک گولی لگی، جو جان لیوا ثابت ہوئی، واقعے کے بعد جائے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

رات گئے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیواسٹارچورنگی پر شہریوں نےڈاکو پکڑلیا اور اسے خوب تشدد کا نشانے بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مبینہ ڈاکو کی موٹر سائیکل کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا۔

Exit mobile version