کراچی ضمنی انتخاب، کونسے امیدوار دستبردار؟

0


کراچی کے حلقہ این اے 249 بلدیہ ٹاؤن کے ضمنی الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی(اےاین پی) ‏اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے امیدوار ن لیگ کےحق میں دستبردار ہوگئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 249 بلدیہ ٹاؤن ضمنی الیکشن کے سلسلے میں کاغذات ‏نامزدگی واپس لینےکا آخری دن ہے، 53 میں سے 23 امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں۔

اےاین پی کے اورنگزیب خان اور جےیو آئی کےعمرصادق مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل کے ‏حق میں دستبردار ہو گئے۔

این اے 249 میں تحریک انصاف کے 11 امیدوار دستبردار ہوئے۔ حلقے میں اب مصطفیٰ کمال، ‏مفتاح اسماعیل، قادرمندوخیل اور حافظ مرسلین کے درمیان زبردست مقابلے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ این اے 249 پر 2018 میں شہباز شریف اور فیصل واوڈا مدمقابل تھے، سابق وفاقی ‏‏وزیر فیصل واوڈا نے شہباز شریف کو شکست دی تھی۔

سینیٹر کا انتخاب لڑنے کے لیے فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، ان ‏‏کے استعفیٰ دینے کے بعد این اے 249 کی نشست خالی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ سندھ سے پی ٹی آئی کے ایم این اے فیصل واوڈا اور پیپلز پارٹی کےسندھ اسمبلی کے ‏‏رکن جام مہتاب کے سینیٹر منتخب ہونے سے ان کی قومی اورسندھ اسمبلی کی دونشستوں پر ‏‏ضمنی انتخابات اگلے دو ماہ میں ہوں گے جن کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here