کراچی: شہر قائد پولیس نے کار چوری میں ملوث اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار شخص نے اہم انکشافات کئے ہیں۔
کراچی کی نجی یونیورسٹی کا سافٹ ویئر انجینئر کار چوری میں ملوث نکلا، ملزم کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق ملزم قیمتی گاڑیوں سے ٹریکر نکالنے کا ماہر ہے، ملزم نے کراچی سے درجنوں گاڑیاں چوری کرنے کے بعد انہیں دوسرے صوبوں میں منتقل کیا۔
دوران تفتیش ملزم نعمان نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ اس نے ایک سال میں گاڑیوں کے ہیر پھیر میں کروڑوں روپے کمائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نعمان انڈاموڑکارہائشی ہے جس کے خلاف متعددمتاثرین نےشکایتیں بھی درج کرائیں، ہوشربا انکشاف کے بعد ملزم کےخلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔