کرائے کے قاتلوں سے نجی ٹی وی کے صحافی کو قتل کروایا گیا، ابتدائی رپورٹ میں انکشاف

0


لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں نجی ٹی وی رپورٹر حسنین شاہ کے قتل کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حسنین شاہ کو کرائے کے قاتلوں کی مدد سے قتل کروایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں نجی ٹی وی رپورٹر حسنین شاہ کے قتل کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال کردی گئی۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حسنین شاہ گھرسے دفتر کیلئےنکلے تو شملہ پہاڑی کے قریب نشانہ بنایا گیا، انھیں دو موٹرسائیکل سواروں نے گولیاں ماریں۔

حسنین شاہ کے سینے ،پیٹ میں 8سے زائد گولیوں کے نشان ہیں ، ان کو ماہر حملہ آوروں کی مدد سے قتل کرایا گیا، حسنین شاہ کے موبائل کی سی ڈی آر بھی نکلوا لی گئی، واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہے۔

آئی جی پنجاب نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ، مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر پریس کلب کے باہر ادا کی جائے گی۔

گذشتہ روز لاہورمیں دن دیہاڑے کیپیٹل ٹی وی کے کرائم رپورٹر حسنین کو پریس کلب کے باہر گولیاں مار دی گئیں تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here