Todays News

کاون ہاتھی پر بنی دستاویزی فلم کا ٹریلر ریلیز


عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ شیر اور اسمتھسونین چینل کے تعاون سے دنیا کے تنہا ترین ہاتھی ’کاون‘ کی پاکستان میں تنہائی سے لے کر کمبوڈیا کی محفوظ پناہ گاہ میں منتقلی پر مبنی دستاویزی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

دستاویزی فلم کا ٹریلر جانوروں، انسانوں اور زمین پر پائے جانے والے تمام جانداروں کے درمیان ہمارے رابطے سے متعلق ہے۔

ایک منٹ 31 سیکنڈ پر مشتمل ٹریلر میں کاون کی پاکستان میں تنہائی اور کمبوڈیا منتقلی تک کے جذباتی منظر کوفلم بند کیا گیا ہے۔

ٹریلر میں بتایا گیا ہے کہ شیر کو کس چیز نے کاون کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے میں متحرک کیا، یہی نہیں اس مسئلے پر توجہ دلانے کے لیے انہوں نے گانا والز بھی ریکارڈ کیا۔

’شیر اور تنہا ہاتھی‘کے عنوان پر مبنی دستاویزی فلم رواں ماہ 22 ماہ کو پیراماؤنٹ پلس پر ریلیز کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 35 سال پاکستان میں تنہا گزارنے والے کاون کو عدالتی احکامات پر کمبوڈیا منتقل کیا گیا۔

امریکی پاپ گلوکارہ شیر اور رضاکاروں نے اس کی بہتر ماحول میں منتقلی کی مہم چلائی تھی جب کہ سینیٹ نے بھی کاون کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لیا تھا۔

Exit mobile version