Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 ڈینیئل پرل کیس سپریم کورٹ کا مرکزی ملزم عمر شیخ کی رہائی کا حکم
اسلام آباد سپریم کورٹ نے ڈینیئل پرل کیس میں سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ملزمان کی رہائی کے فیصلے کے خلاف حکومت سندھ کی درخواست مسترد کردی۔جمعرات کوجسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کیرہائی کا حکم دیا تاہم بینچ کے ایک رکن نے اس کی مخالفت کی۔فرانسیسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملزم کی پیروی کرنے والے وکیل محمود شیخ نے کہا کہ عدالت نے کہا کہ ایسا کوئی جرم نہیں جو اس نے اس کیس میں کیا ہو ۔ نجی ٹی وی کے مطابق
اس سے قبل بدھ کے روز ہونے والی سماعت میں ملزم عمر شیخ نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا تھا کہ اس نے امریکی صحافی کے قتل میں ‘معمولی سا کردار’ ادا کیا تھا۔عمر شیخ کا 2019 میں تحریر کردہ ایک خط کہ جس میں اس نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ کے رپورٹ کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا وہ سپریم کورٹ میں 2 ہفتے قبل جمع کروایا گیا تھا تاہم ان کے وکیل نے بدھ کے روز اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ خط ان کے مؤکل نے ہی لکھا تھا تاہم سندھ ہائی کورٹ کے نام تحریر کردہ اس 3 صفحات پر مشتمل خط میں برطانیہ میں پیدا ہونے والے ملزم نے کہیں بھی یہ وضاحت نہیں کی تھی کہ ڈینیئل پرل قتل کیس میں اس کا مبینہ طور پر معمولی کردار کیا تھا۔