کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، گزشتہ 7 ماہ میں ڈالر 25 روپے 72 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سوموار کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کمی آئی اور ڈالر 178 روپے 5 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔
تاہم دن کے اختتام تک ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا اور ڈالر 178 روپے 17 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملک کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتا رہا اور 180 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ 7 ماہ میں ڈالر 25 روپے 72 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔