اسلام آباد : چیف جسٹس عمرعطابندیال جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین بن گئے ، جوڈیشل کمیشن میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ،جسٹس مقبول باقر سمیت دیگر ججز شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کی ریٹائر منٹ کے بعد ججز تقرری کے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی کردی گئی۔
چیف جسٹس عمرعطابندیال کو جوڈیشل کمیشن کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ، جوڈیشل کمیشن میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ،جسٹس مقبول باقر ، جسٹس سردارطارق مسعود اور جسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں۔
اٹارنی جنرل ،وزیرقانون،جسٹس (ر)سرمد جلال ، پاکستان بار کونسل نمائندے اخترحسین بھی جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہیں۔
یاد رہے آج جسٹس عمرعطابندیال نے ملک کے 28 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جسٹس عمرعطابندیال سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔
جسٹس عمرعطابندیال کو وکلا نے چیف جسٹس آف پاکستان بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کمرہ عدالت میں آپ کوبطورچیف جسٹس ویلکم کرتےہیں۔
جس پر چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ بہت شکریہ،آپ جیسےوکلاکا ساتھ خوشی کاباعث ہے، ججز اور وکلاایک خاندان ہی، زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے ، وکلاتیاری کرکے آئیں،التواسےگریزکریں۔