Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
چیئرمین انٹر بورڈ کا جعلی پرچہ چلانے پر چینل کے خلاف کارروائی کا اعلان
Abdul Rehman
کراچی: چیئرمین انٹر بورڈ نے جعلی پرچہ چلانے پر ایک نجی چینل کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ جس چینل نے پرسوں جعلی پرچہ چلایا اس کے خلاف کارروائی کرنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا جعلی پرچہ چلانے والے چینل کے خلاف پیمرا میں شکایت درج کرائیں گے، 10 بجکر 10 منٹ پر یہ کہنا کہ پیپر آؤٹ ہو گیا غلط تاثر دینا ہے۔
آج انٹر کے سالانہ امتحانات کا دوسرا دن تھا، چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سینٹرز میں بجلی بندش کی شکایات دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انھوں نے ایک اور مسئلے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا آج او ایم آر (آپٹیکل مارک ریکگنیشن) شیٹس کے بارے میں بھی پوچھا گیا، اس حوالے سے کچھ ابہام تھا مگر بچوں نے آسانی سے شیٹس بھر لیں۔ واضح رہے کہ انٹر میڈیٹ امتحانات میں پہلی بار اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر سعید الدین نے کہا جب بھی کوئی نیا سسٹم آتا ہے، تو مسائل آتے ہیں، اگر کہیں شیٹس ضائع ہوتی ہیں تو ہم وہاں مزید فراہم کر دیں گے، ہماری جامعات بھی او ایم آر سسٹم پر ٹیسٹ لیتی ہیں۔