پی ڈی ایم والے کاغذی شیر،تھوک کا چاٹنا ان کی گھٹی میں پڑا ہے،جعلی راجکماری،شہزادے اورمولانا میں جوتیوں میں دال بٹنا شروع ہوچکی ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

0


لاہور   وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دسمبر گزرگیا،جنوری کا آخری ہفتہ بھی آگیا۔اپوزیشن اراکین کے استعفے آئے نہ لانگ مارچ ہوا۔فروری اورمارچ بھی آئیں گے اورگزرجائیں گے۔پی ڈی ایم کی تحریک عدم اعتماد پھر بھی نہیں آئے گی۔یہ کاغذی شیر ہیں،تھوک کا چاٹنا ان کی گھٹی میں پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ جعلی راجکماری،شہزادے اورمولانا میں جوتیوں میں دال بٹنا شروع ہوچکی ہے۔پہلے ہی کہا تھا اس ناجائز اتحادکی بیل منڈھے نہیں چڑھے گی۔سندھ کے شہزادے نے اپنی چال چل دی ہے۔جعلی راجکماری بھی آس

لگائے بیٹھی ہیں۔کنیزاؤں کے چہرے زرد ہیں اورزبانیں لرزرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مریل گھوڑا مردہ ہو چکا ہے۔مولانا اب اس غیر فطری اتحاد کا جنازہ پڑھانے کی تیاری کریں۔مولانا سے جو کچھ ہوا وہ ہونا ہی تھا۔جن لوگوں نے کورونا کے دوران عوام کی زندگیوں کی پروا ہ نہیں کی اب و ہ خود نشان عبرت بن چکے ہیں۔ انہوں نیکہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے485 نئے مریض رپورٹ ہوئے اور 24 مریض انتقال کر گئے ہیں۔پنجاب میں اموات کی مجموعی تعداد 4561 ہو چکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19090افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے اوراب تک 2810638کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ سندھ کے شہزادے نے اپنی چال چل دی ہے۔جعلی راجکماری بھی آس لگائے بیٹھی ہیں۔کنیزاؤں کے چہرے زرد ہیں اورزبانیں لرزرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مریل گھوڑا مردہ ہو چکا ہے۔مولانا اب اس غیر فطری اتحاد کا جنازہ پڑھانے کی تیاری کریں۔مولانا سے جو کچھ ہوا وہ ہونا ہی تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here