Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو مرضی کرلیں، حکومت کےخلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر مملکت محمدمحبوب سلطان، ایم این اے غلام بی بی بھروانہ ، ایم پی اے شہبازاحمد نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور، فلاح عامہ کی اسکیموں اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے مسائل کےحل کےلئےدن رات ایک کئے ہوئےہیں، منتخب نمائندوں کی مشاورت سےعوامی مسائل حل کررہےہیں۔
ارکان اسمبلی سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتمادہے، اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ منفی کردار ادا کیا، وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنےکرپٹ عناصر کی کوئی حیثیت نہیں، عوامی ترقی کےراستےمیں اپوزیشن کےمنفی حربے برداشت نہیں کیےجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم صرف دکھاوےکا اتحادہے، اپوزیشن جومرضی کرلیں،حکومت کےخلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی۔