اسلام آباد: حکومت کی ملی بھگت سے اراکین قومی اسمبلی کےاستعفوں کی مرحلہ وارمنظوری کا معاملے پر پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کے اقدام کیخلاف باضابطہ درخواست دائرکردی ہے۔
پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمرنے بطور درخواست گزار اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے بتایا کہ گیارہ اپریل کو ہمارے ایک سو پچیس ارکان قومی اسمبلی نے استفعیٰ دیا۔
پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے ایوان میں کھڑے ہوکر اعلان کیا کہ ہم سب مستعفی ہونا چاہتے ہیں، تمام اراکین نے کھڑے ہوکر یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے بتایا کہ تیرہ اپریل کو اس وقت کے ڈپٹی اسپیکر نے استعفے منظوری کاعمل پوراکیاتھا، اب اسپیکر کی جانب سے مرحلہ وار استفعے منظور کرنا خلاف آئین ہے۔
اسدعمرنے کہا کہ استعفے اس لئے دیئے گئے کہ بیرونی مداخلت کی سازش سامنے آئی تھی،پی ٹی آئی سازش کا حصہ بننے کو تیار نہیں تھی اس لئے استعفےدیئے۔
امپورٹڈ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سازش کرنیوالے بہانہ ڈھونڈ رہےہیں کہ چالاکی سے ریاست چلائی جائے، ان کی ساری سازشیں ناکام ہوں گی۔
میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے اعلان کیا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائرکیا جارہا ہے، الیکشن کمیشن اب سیاسی فریق بن چکا ہے، الیکشن کمیشن اب پی ڈی کا حصہ ہوگیا ہے تجویز دی کہ انتخابی نشان رکھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا نوجوانوں کو مشورہ ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا پر جانبدار الیکشن کمیشن کوالیکشن کیلئےنشان تجویز کریں۔