Todays News

“پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں کلین سوئپ کرنے جارہی ہے”


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے پنجاب ضمنی الیکشن میں کلین سوئپ کرنے کا دعویٰ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن جیسی دلچسپی تو عام انتخابات میں بھی نہیں تھی، صورتحال کےمطابق تحریک انصاف پنجاب ضمنی الیکشن میں کلین سوئپ کررہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نہ صرف جلسے بلکہ تمام سروے بھی کامیابی کی نشاندہی کررہےہیں جبکہ ن لیگ دھاندلی کی پوری کوشش میں ہے، دعا ہے کہ اللہ حق اور سچ کو کامیاب کرے۔

اس سے قبل چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ حالیہ جوش وخروش بتارہا ہے کہ پاکستان بیلٹ باکس کے ذریعےانقلاب کا مشاہدہ کرنے والا ہے۔

گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب ضمنی انتخابات کے سلسلے میں لیہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کیا تو عوام کا جم غفیر امڈ آیا، پنڈال میں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی ہر جانب عوام کا سمندر موجزن تھا۔

Exit mobile version