کراچی : ایم کیوایم کے سابق رہنماؤں اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ایم کیوایم کے بہادرآباد مرکز آمد کے موقع پر اظہار یکجہتی کیا گیا۔
متحدہ کے سابق رہنماؤں میں ڈاکٹر صغیراحمد، وسیم آفتاب اور سلیم تاجک شامل تھے، مذکورہ رہنماؤں کا خواجہ اظہار الحسن نے استقبال کیا۔
ملاقات کیلئے آنے والے رہنماؤں نے عامر خان اور خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ریلی اور خصوصاً خواتین پرتشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کا وفد بھی ایم کیوایم پاکستان کے دفتر بہادرآباد پہنچا، وفد میں حلیم عادل شیخ، بلال غفار، سیف الرحمان محسود اور راجہ اظہر شامل تھے۔
پی ٹی آئی وفد نے ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات میں ایم کیو ایم کی ریلی پر پولیس گردی کی مذمت کی اور پی ٹی آئی کا ایم کیو ایم کے کارکن کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔