Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

پی سی بی کے نئے سی ای او کی تقرری، فیصل حسنین کون ہیں؟ جانیے


پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے نئے چیف ایگزیکٹو کا تقرر کردیا گیا، فیصل حسنین جنوری2022سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل حسنین نے برطانیہ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، اس کے علاوہ ان کا اسپورٹس ایڈمنسٹریشن اور فنانس کے شعبوں میں 35سال کا تجربہ بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے سی ای او پی سی بی فیصل حسنین اس سے قبل آئی سی سی چیف فنانشل آفیسر اور زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی رہ چکے ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ان کی تقرری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل حسنین کو بحیثیت چیف ایگزیکٹو پی سی بی خوش آمدید کہتا ہوں۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کے باعث نئے سی ای او فیصل حسنین کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔

فیصل حسنین نے اپنی تقرری سے متعلق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرنے کا موقع ملنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کی سوچ اور پاکستان کرکٹ کے فینز کی خواہشات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔

Exit mobile version