پی سی بی کی قانونی حثیت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

0


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی قانونی حیثیت کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کرديا گیا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو 1962 سے ایک آرڈیننس کے زریعے غیرقانونی طور پر چلایا جارہا ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سی ای او وسیم خان کی تقرری بھی غیرقانونی ہے۔

جس پر سندھ ہائيکورٹ نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو آئندہ سماعت جبکہ پی سی بی کو 7 اپریل تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی ہے۔

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں مزید کہا ہے کہ اسپورٹس ڈویلپمنٹ اینڈ کنٹرول آرڈیننس 1962 کی کسی اسمبلی نے توثیق نہیں کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here