Todays News

پی سی بی کا تماشائیوں سے متعلق اہم فیصلہ


پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 میں شامل کراچی لیگ کے آئند میچوں کے ‏لیے پچاس فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز ‏سنٹر (این سی اوسی) کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایونٹ میں شامل لاہور لیگ کے میچز سے متعلق فیصلہ ‏بعد میں کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں کراچی لیگ کے آئندہ میچوں کے لیے ٹکٹ کی آن لائن فروخت آج بروز جمعرات ‏کی رات 10 بجے سے شروع ہوجائے گی۔ کرکٹ فینز ان میچز کے لیے اپنی ٹکٹیں مقررہ وقت پر ‏www.bookme.pk‏ سے خرید سکیں گے۔

بک می ڈاٹ پی کے نے فینز کی سہولت کے لیے ایک فون نمبر (03137786888) بھی مخصوص ‏کررکھاہے، جہاں کوئی بھی شخص فون کال کر کے اپنا ٹکٹ خرید سکتا ہے۔ اس عمل کے لیےا پنا ‏شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر دینا لازمی ہوگا۔ جب مذکورہ شخص کی ٹکٹ کنفرم کردی جائے گی ‏تو اسے اپنے رجسٹرڈ کروائے گئے فون نمبر پر ایک ٹوکن نمبر بھیجا جائے گا، جس پر ایزی پیسہ یا ‏جاز کیش کے ذریعے ٹکٹ کی رقم جمع کروائی جاسکے گی۔

‏ رقم جمع کروانے پر مذکورہ شخص کو ایک ای ٹکٹ کوڈ بھجوایا جائے گا، جس کا پرنٹ یا ایس ایم ‏ایس دکھا کر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:‏

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کاکہنا ہے کہ فینز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا اثاثہ ہیں ‏اور ان کی موجودگی کے بغیر یہ ایونٹ نامکمل ہے ۔ اس پس منظر میں پی سی بی این سی او سی ‏کا مشکور ہے کہ جس نے تمام راؤنڈ میچز کے لیے 50 فیصدتک اورپلے آف اور فائنل کے لیے 100 ‏فیصدتک تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی نےابتدائی طور پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں شامل کراچی ‏لیگ کے میچز کے لیے 50 فیصد تک تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی دعوت دے رہا تاہم اس دوران ‏ہم تماشائیوں کی جانب سے کوویڈ 19 پروٹوکولز پر عملدرآمد کرنے سمیت مجموعی صورتحال کا ‏جائزہ لینے کے بعد ہی لاہور لیگ کے میچز سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کریں گے۔

‏ لہٰذا ایونٹ میں شامل کراچی لیگ کے آئندہ میچوں کے لیے ٹکٹیں آج رات 10 بجے سے بک می ‏ڈاٹ پی کے پر دستیاب ہوں گی۔وسیم خان کا کہنا ہے کہ فی الحال لاہور لیگ کے لیے 20 فیصد ‏تماشائیوں کی ٹکٹیں ہی آن لائن دستیاب ہوں گی، جس میں اضافہ پی سی بی کے لاہور لیگ میں ‏تماشائیوں کی تعداد بڑھانے سے متعلق فیصلے کے بعدہی کیا جائے گا۔ ‏

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وہ بطور چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ تمام کرکٹ فینز سے ‏درخواست کرتے ہیں کہ وہ کراچی اور لاہور کے اسٹیڈیمز میں داخل ہوتے وقت مقررہ تمام ایس او ‏پیز پر عملدرآمد کریں کیونکہ یہ ایس او پیز صرف ان کے لیے ہی نہیں بلکہ اسٹیڈیم میں موجود ‏دیگر شائقین کی صحت اور حفاظت کے لیے بھی بنائے گئے ہیں۔

تماشائیوں کے لیے این سی او سی سے منظور شدہ ایس او پیز :‏

ضابطہ اخلاق:‏

‏•‏ ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں۔ اسٹیڈیم میں داخلے اور سیٹ پر ‏بیٹھے ہوئے اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپے رکھیں
‏•‏ اسٹیڈیم میں موجود عملے سے اپنے اسٹینڈز میں داخلے کی جگہ کے بارے میں مکمل ‏معلومات حاصل کرلیں
‏•‏ کوویڈ 19 کی کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو برائے مہربانی اسٹیڈیم کا رخ مت کریں
‏•‏ ‏ اگر اسٹیڈیم میں بیٹھے آپ کو کوئی بھی علامات ظاہرہوتو براہ کرم فوری طور پر وہاں ‏موجود انتظامی عملے کو مطلع کریں
‏•‏ ‏ اسٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے سماجی فاصلے کا مکمل خیال رکھیں اور ببل میں موجود کسی ‏بھی فرد سے دور رہیں
‏•‏ ‏ ہر وقت اپنی نشست پر موجود رہیں سوائے ریسٹ رومز یا اسٹیڈیم سے باہر نکلتے وقت ‏وہاں موجود عملے سےمزید رہنمائی حاصل کریں
‏•‏ ہاتھوں کو بار بار سینیٹائز کریں
‏•‏ ‏ کھانسی یا چھینکتے وقت اپنے چہرے کو ڈھانپ لیں

حفظان صحت :‏

‏•‏ صابن اور پانی سے 20 سیکنڈز تک ہاتھ دھویں
‏•‏ ‏ ہینڈ جیل کا استعمال کریں (ستر فیصد الکوحل والی یا متبادل)‏
‏•‏ چھینکتے یا کھانستے وقت ٹشو پیپر کا ستعمال کریں، اس کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح ‏صاف کریں
‏•‏ چہرے اور ناک کو چھونے سے گریز کریں
‏•‏ اسٹیڈیم کے اندر تھوکنے پر پابندی ہے
‏•‏ اسٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے میڈیکل ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ اسٹیڈیم میں میڈیکل ماسک ‏موجود ہوں گے

Exit mobile version