کراچی: پی ایس ایل 7 کا میلہ کراچی میں جاری وساری ہے، آج مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا 10 واں میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7.30 بجے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیمیں پی ایس ایل 7 میں آج پہلی بار آمنے سامنے ہونگی، اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے دو میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے ایک میں فتح جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج اپنا چوتھا میچ کھیلے گی، اس سے قبل کھیلے گئے 3 میچوں میں سے کوئٹہ کو صرف ایک میں فتح نصیب ہوئی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے نمبر پر برا جمان ہے۔