پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے گروپ میچز میدان میں دیکھنے کے خواہشمند شائقین کیلیے آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔
پی ایس ایل سیزن 6 کی آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ کے سلسلے کا آغاز ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں نامی ویب سائٹ پر شائقین کرکٹ نے رجسٹریشن کرانا شروع کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی سی بی اور این سی او سی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے مطابق کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے گروپ میچز کیلئے 7ہزار 500 شائقین کرکٹ کو میدان میں آنے کی اجازت ہوگی جبکہ لاہور میں ہونے والے میچز کیلئے 5ہزار 500 شائقین کواجازت ملے گی۔
بک می ڈاٹ پی کے نامی اس کمپنی کا پہلی مرتبہ پی ایس ایل سےمعاہدہ ہوا ہے، یہ ویب سائٹ ہوٹل، فلائٹس اور موویز کی آن لائن ٹکٹ سیل کرتی ہے۔
پہلے مرحلے میں افتتاحی تقریب اور کراچی کے میچوں کی ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلےمیں لاہور میں شیڈول لیگ میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگی۔
پی ایس ایل کارنگا رنگ میلہ 20فروری سے کراچی میں شروع ہوگا۔