Todays News

پی آئی اے نے خصوصی کرائے متعارف کرادیئے


پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اندرونِ ملک پروازوں کیلئے خصوصی کرائے متعارف کردیئے۔

پی آئی اے کی جانب سے کراچی تا اسلام آباد اور کراچی تا لاہور کرایوں پر خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے، جب کہ بزرگ شہریوں کیلئے اندرون ملک کرایوں میں کمی کردی گئی ہے۔

اب 20 کلو سامان لے جانے کی رعایت کے ساتھ یک طرفہ کرایہ 7 ہزار 5 سو روپے ہوگا، جب کہ 40 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ رعایتی کرایہ 8 ہزار 5 سو روپے ہوگا۔

قومی ایئر لائن کی جانب سے اندرونِ ملک نئے کرایوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

پی آئی اے کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موسمِ بہار میں لوگ سفر کرنا اور سیاحت کرنا پسند کرتے ہیں۔ اندرونِ ملک سیاحت اور جشنِ بہار کیلئے پی آئی اے نے خصوصی کرائے متعارف کروائے ہیں۔

Exit mobile version