ریاض : سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافر بردار طیارے میں تاخیر اور کپتان کے پرواز اسلام آباد نہ لانے کی وجوہات سامنے آگئیں۔
ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے سعودی دارالحکومت ریاض سے پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد آنے والی پرواز میں تاخیر کی وجہ موسم کی خرابی کو قرار دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ پرواز کو موسم کی خرابی کے باعث دمام اتارا گیا جس کے بعد طیارے کو دوبارہ ریاض پہنچایا گیا جس کے بعد کپتان نے طیارہ اسلام آباد لیجانے سے انکار کردیا۔
مسافر بردار طیارے کے کپتان کا ڈیوٹی ٹائم ختم ہوچکا تھا جس کے باعث وہ پرواز اسلام آباد نہیں لے جاسکتا تھا کیوں فضائی سیفٹی کےلیے پائلٹ کا مکمل آرام بہت ضروری ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کریو کا ٹائم منٹ ختم ہونے کے بعد پرواز اڑائی نہیں جاسکتی تھی، مذکورہ معاملات کے باعث پرواز میں تاخیر ہوئی تو طیارے میں سوار مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔
پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کریو اور مسافروں کے قیام اور طعام کا بندوبست کیا گیا ہے، ریسٹ پورا ہوتے ہی پرواز مسافروں کو لے کر رات 11 بجے اسلام آباد پہنچ گئی۔