پنجاب: کورونا وائرس کے کیسز میں کمی

0


لاہور: صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سیکرٹری محکمہ صحت عمران سکندر کے مطابق 24گھنٹے میں پنجاب میں کورونا کے 70کیسز سامنے آئے، مختلف سیکٹرز کے لیے اسپیشل ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 4لاکھ42ہزار 433ہوگئی، صوبے میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد6ہزار385 ہے۔

عمران سکندر کا مزید کہنا تھا کہ 24گھنٹے میں پنجاب میں کورونا سے 4افرادانتقال کرچکے ہیں۔

ادھر پاکستان میں کرونا کی شرح کم ترین سطح پر برقرار ہے ، ایک دن میں مزید 4 افراد جاں بحق اور 313 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کرونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کرونا کے مزید 4 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد عالمی وبا سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار659 ہوگئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here