پنجاب میں کینسر، ایڈز اور آرگن ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کو فائزر ویکسین لگنا شروع

0


لاہور: کینسر، ایڈز اور آرگن ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کو فائزر ویکسین لگنا شروع ہوگئی ، پنجاب میں ایڈز، آرگن ٹرانسپلانٹ اور کینسر کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینسر، ایڈز اور آرگن ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کو فائزر ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے ، اس حوالے سے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ نے ویکسین کی تقسیم شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین کی قلت کے باعث جناح اسپتال، میو اور انمول اسپتال کو ویکسین نہ مل سکی، شوکت خانم اسپتال کو 7 ہزار اور پی کی ایل آئی کو 8 ہزار ڈوززفراہم کردی گئیں ہیں۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ نے کہا ہے کہ الائیڈ اسپتال فیصل آباد کو 2800، ہولی فیملی اسپتال کو 1500 اور نشتر اسپتال کو 3700 ڈوزز اور پنجاب کو فائزر ویکسین کی 23 ہزار ڈوزز دی گئیں۔

زرائع کے مطابق پنجاب میں ایڈز، آرگن ٹرانسپلانٹ اور کینسر کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here